انجینئرآغاوقارنے دنیامیں پاکستان کا وقار بلند کردیا پرویزمشرف
پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،اس کو پروموٹ کرنے والے کم ہیں،سابق صدر
آل پاکستان مسلم لیگ کے قائد اورسابق صدر پرویزمشرف نے خیرپورکے رہائشی انجینئرآغاوقارکوگاڑی پانی سے چلانے کے کامیاب تجربے پردلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آغا وقار کی محنت سے دنیا بھر میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے۔
اے پی ایم ایل سینٹرل انفارمیشن سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن اس کو پرموٹ کرنے والوں کی کمی ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ ملک میں ایسے لوگوں کو آگے لائیں جو ملک و قوم کا نام روشن کرنے کیلیے محنت کرتے ہیں،انھوں نے کہا کہ آغاوقار نے سائنس کی دنیا میں ایک انقلاب برپاکرکے پاکستان اور پاکستانی و قوم کا سرفخر سے بلندکیا ہے۔انھوںنے کہاکہ ملک کوتوانائی بحران کا سامنا ہے ہمیں آغا وقارکی صلاحیتوں سے استفادہ کرناچاہیے اور ان کی سر کاری سطح پر حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔