جرمنی نے امریکا اور برطانیہ کو ناقابل اعتماد قرار دیا
یورپ کو اپنی قسمت اپنے ہاتھ میں لینی ہوگی، انجیلا مرکیل
جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکیل نے امریکا اور برطانیہ کو ناقابل اعتماد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ کو اب اپنے فیصلے خود کرنے ہوں گے۔
جرمن شہر میونخ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جرمن چانسلر نے کہا کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے فیصلے 'بریگزٹ' اور ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے کے بعد سے امریکا اور برطانیہ یورپ کے قابل اعتماد ساتھی نہیں رہے۔ یورپ کو اب اپنے فیصلے خود کرتے ہوئے اپنی قسمت کو اپنے ہاتھوں میں لینا ہو گا کیونکہ اب دوسرے ممالک پر انحصار کا وقت گزر گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامی شدت پسندی جرمنی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، انجیلا مرکیل
میرکل نے امریکا کے ساتھ ساتھ برطانیہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تاہم انہوں نے دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر رکھنے کی ضرورت بھی پر زور دیا۔ میرکل نے کہا کہ امریکا اور برطانیہ کے ساتھ ساتھ روس سے بھی تعلقات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، تاہم یورپی شہری کی حیثیت سے ہمیں ہر حال میں اپنے مستقبل کے لیے خود ہی لڑنا ہو گا'۔
چانسلر مرکیل اٹلی میں ہونے والی جی سیون کانفرنس میں شرکت کے بعد واپس جرمنی لوٹی تھیں۔ اس اجلاس کے دوران یورپی ممالک اور امریکا کے درمیان تحفظ ماحول سمیت کئی معاملات پر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔ میرکل نے امریکی صدر ٹرمپ سے ہونے والے مذاکرات کو بھی انتہائی غیر تسلی بخش قرار دیا۔