نئے ٹورآپریٹرزکوحج کوٹا نہیں دے سکتےوفاقی وزیر مذہبی امور
90ہزارافراد حج سے محروم ہو گئے توحکومت ذمے دارنہیں ہوگی،خورشید شاہ
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نئے ٹور آپریٹرز کو حج کوٹہ نہیں دے سکتے، 90ہزارافراد حج سے محروم ہو گئے تو حکومت ذمے دار نہیں ہو گی، وزارت پرائیویٹ اسکیم کے تحت ٹورزآپرٹیرزکی لسٹیں پندرہ رمضان تک سعودی حکومت کوبھجوانے کی پابند ہے جبکہ دوسری طرف حج کوٹاکے حوالے سے معاملے کورٹ میں ہونے سے رواں سال حج آپریشن شدید متاثرہوسکتا ہے۔
وزارت مذہبی امورمیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خورشید شاہ نے بتایا کہ اگر پندرہ رمضان تک سعودی حکومت کوپرائیویٹ اسکیم کے تحت حاجیوں کی بکنگ کرنے والے ٹورزآپرٹیرزکی لسٹیں نہ بھجوائی گیئں توکسی قسم کے سعودی اقدام کی ذمے داری کون لے گا۔ انھوں نے بتایا کہ لاہورہائی کورٹ نے احکامات جاری کیے ہیں کہ500 ٹورزآپرٹیرز کا کوٹا کاٹ کرنئے ٹورز آپرٹیرز کودیا جائے جبکہ اب پرانے ٹورزآپرٹیرز حاجیوں کی بکنگ کاکام مکمل کرچکے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ پندرہ رمضان تک سعودی حکومت کے پاس رجسٹرڈ ٹورزآپرٹیرز کی لسٹیں نہ پہنچی تو 90 ہزار حاجیوں کا مسلہ گھمبیرہوجائے گا۔