کراچی کے انجینئر نے بھی پانی سے گاڑی چلانے کی کٹ تیار کرلی

انجینئرمحمدقمرخان این ای ڈی یونیورسٹی سے ڈگری یافتہ ہیں،متعدد شہری اپنی گاڑیوں میں کٹ نصب کرا چکے ہیں

کراچی:انجینئرمحمد ظفر اس گاڑی کا معائنہ کرارہے ہیں جسے پٹرول کے بجائے واٹر کٹ کے ذریعے چلایاجارہا ہے۔ فوٹو ایکسپریس

ISLAMABAD:
نارتھ ناظم آباد کے انجینئر نے بھی پانی سے گاڑی چلانے کی کٹ تیارکرلی،جسے کئی شہری اپنی گاڑیوں میں نصب کراچکے ہیں اور پانی سے گاڑی چلا رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک N کے رہائشی محمد قمرخان نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے 1976ء میں این ای ڈی یونیورسٹی سے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی ہے اور وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے پانی سے گاڑی چلانے کی کٹ کی تیاری پرکام رہے تھے۔


انھوں نے بتایا کہ 7 ماہ قبل ہی مہران کار، ہائی روف ، لانسر کار اور 16 ویلر کے 2 ٹرک ان کی تیارکردہ کٹ نصب کی گئی ہے اور وہ کامیابی سے اپنی گاڑیاں چلا رہے ہیں ، انھوں نے بتایا کہ ہرگاڑی کی کٹ الگ ڈیزائن کی ہوتی ہے اوراس کی تیاری میں 30 سے 50 ہزار روپے تک لاگت آتی ہے،انھوں نے بتایا کہ کٹ میں پانی کے استعمال سے آکسی ہائیڈروجن بن جاتی ہے جوگاڑی میں ایندھن کا کام دیتی ہے اوراس کٹ کی سب سے اہم بات یہ بھی ہے کہ گاڑی دھواں نہیں دیتی جس کے باعث ماحولیاتی آلودگی کا بھی خاتمہ ہوجاتا ہے۔

قمرخان نے بتایا کہ پانی سے گاڑی چلانے کے حوالے سے کٹ کی تیاری کا عمل کوئی نئی بات نہیں ہے انٹرنیٹ پراس کے حوالے سے کئی مفید معلومات موجود ہیں،انھوں نے بتایا کہ ایک امریکن کمپنی کے ساتھ پانی سے گاڑی چلانے کے فارمولے پرکام کرچکے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ پانی سے گاڑی چلانے کے حوالے سے وہ متعدد اخبارات میں اشتہار بھی دے چکے ہیں تاہم حکومتی سطح پر ان سے کوئی رابطہ نہیںکیاگیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story