پی آئی اے کے سائبر سسٹم میں فنی خرابی کے باعث متعدد پروازیں منسوخ
سائبر سسٹم میں خرابی کے باعث پی آئی اے کا دنیا بھر سے رابطہ منقطع ہو گیا
پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز (پی آئی اے) کے سائبر سسٹم میں فنی خرابی کے باعث متعدد مقامی اور بین االاقوامی پروازیں منسوخ ہو گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کے سائبر سسٹم میں فنی خرابی ہونے کے باعث قومی ایئر لائن کا دنیا بھر سے رابطہ منقطع ہو گیا اور فلائٹ آپریشن متاثر ہونے سے درجنوں پروازیں بھی منسوخ ہو گئیں۔
فنی خرابی کے نتیجے میں رحیم یار خان سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 583، لاہور سے کراچی آنے والی پرواز پی کے317، تربت سے کراچی کی پروازپی کے 502 اور اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی کے367 منسوخ ہوگئیں۔ اس کے علاوہ ڈھاکا سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 267 اور نئی دلی سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 273 بھی منسوخ ہو گئی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق سائبر سسٹم کی خرابی دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور بہت جلد فلائٹ آپریشن بحال کر دیا جائے گا، مسافروں کو پیش آنے والی پریشانی پر معذرت خواہ ہیں۔