برطانوی چڑیا گھر میں شیر نے خاتون ملازمہ کو ہلاک کردیا

ہیمرٹن زُو میں شیر اس پنجرے تک پہنچ گیا جہاں خاتون موجود تھیں۔

ہیمرٹن زُو میں شیر اس پنجرے تک پہنچ گیا جہاں خاتون موجود تھیں۔۔ فوٹو: ڈیلی مرر

لندن سے 66 کلومیٹر دور کیمبرج شائر کے علاقے ہنٹنگڈن میں واقع چڑیا گھر میں شیر نے چڑیا گھر کی ملازمہ کو ہلاک کردیا ہے۔




یہ واقعہ ہیمرٹن زُو میں پیش آیا جب شیر اس پنجرے میں جا پہنچا جہاں ملازمہ اپنے کام میں مصروف تھی۔ خیال ہے کہ پنجرے کا دروازہ بند ہونے سے قبل ہی شیر بھی اندر آگیا اور اس نے خاتون پر حملہ کردیا۔ واقعے کے بعد چڑیا گھر کی انتظامیہ نے صرف اتنا کہا کہ ہماری ایک ساتھی خاتون ہیمرٹن زو پارک میں ہلاک کردی گئی ہیں اور اس ضمن میں تحقیقات کے بعد ہی تفصیل بیان کی جائے گی۔ انتظامیہ نے پارک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے اور ہلاک شدہ خاتون کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی ہے۔

دیگر ملازمین نے اس واقعے کے دوران ہولناک چیخیں سنیں جس کے بعد ملازمہ موقع پر ہی موت کا نوالہ بن گئی ۔ تاہم چڑیا گھر آنے والے ایک شخص پیٹ ڈیوس نے کہا کہ خاتون دوسرے ملازم کی مدد کرنے کو آگے بڑھی تھیں جو شیر کے نرغے میں آچکا تھا اور شاید شیر نے اسے دیکھ کر پلٹ کر خاتون پر حملہ کردیا تھا۔
Load Next Story