جنوبی پنجاب ميں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے تک پہنچ گیا
شہری علاقوں میں 12سے 14 گھنٹے جبکہ دیہات میں 18 گھنٹے تک بجلی کی بندش کی جارہی ہے۔
لاہور سمیت جنوبی پنجاب ميں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے تک پہنچ گیا۔
ملتان، رحیم یارخان، ڈیرہ غازی خان،وہاڑی، خانیوال ، مظفرگڑھ، لیہ اور راجن پور سمیت جنوبی پنجاب کے شہری علاقوں میں 12سے 14 گھنٹے جبکہ دیہات میں 18 گھنٹے تک بجلی کی بندش کی جاری ہے۔
سردی کے موسم میں بجلی کےبحران پر شہری سراپا احتجاج ہیں جبکہ صنعتوں میں کام بند ہونے کے باعث مزدور بیروزگار ہوگئے ہیں، جنوبی پنجاب کے شہریوں نے حکومت سے بجلی کی لوڈشیڈنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔