افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ میں داعش رہنما 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
حملہ ننگرہار میں کیا گیا، ہرات میں طالبان گورنر بھی مارا گیا، ایک ہفتے کے دوران جھڑپوں میں 100 افغان اہلکار ہلاک ہوگئے
افغانستان کے صوبے ننگرہار میں امریکی فورسز کے ڈرون حملے میں داعش کا مقامی رہنما 2 ساتھیوں سمیت مارا گیا، دوسری جانب افغان فورسز کی صوبے ہرات میں کارروائی کے دوران طالبان کا مقامی گورنر بھی ہلاک ہوگیا۔
افغان حکام کے مطابق ننگرہارمیں داعش کے خلاف امریکی فورسز نے فضائی کارروائی گزشتہ دوپہرکی۔ صوبے ہرات میں افغان فورسز کی کارروائی میں طالبان کا مقامی گورنر 2 ساتھیوں سے سمیت مارا گیا۔ 24 گھنٹوں کے دوران ننگرہار، لوگر، تخار اور پکتیکا میں ہونے والی کارروائی میں24 عسکریت پسند ہلاک کیے گئے۔ علاوہ ازیں افغان حکام نے بتایاہے کہ رواں ہفتے میں باغیوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فوجی اور پولیس اہل کاروں کی تعداد بڑھ کر تقریباً 100 ہوگئی ہے۔
ادھر مشرقی صوبے ننگرہارکے صوبائی گورنر کے ترجمان عطا اللہ خوگیانی کے مطابق برف کی سل پر ملا رقیب اور سید ملا جان کے اہل خانہ کے درمیان تنازع کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ملا رقیب کے خاندان کے 3 مرد اورملا سید جان کے خاندان کی ایک خاتون ہلاک ہوگئی، واقعے کا اصل ذمے دارشخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔