لاہور سے کراچی بزنس ٹرین کی سروس معطل کردی گئی

بزنس ٹرین پاکستان ریلویز کی 31 کروڑ روپے کی نادہندہ ہے، ذرائع

بزنس ٹرین پاکستان ریلویز کی 31 کروڑ روپے کی نادہندہ ہے، ذرائع۔ فوٹو ایکسپریس

لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی بزنس ٹرین کی سروس معطل کردی گئی ہے۔


ترجمان ریلویز کے مطابق بزنس ٹرین انتظامیہ نے ریلوے حکام کو آپریشن بند کرنے کی درخواست دی کی تھی، اس حوالے سے بزنس ٹرین انتظامیہ اور ریلوے حکام کے درمیان کل مذاکرات ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بزنس ٹرین پاکستان ریلویز کی 31 کروڑ روپے کی نادہندہ ہے تاہم بزنس ٹرین کا آپریشن 2011 میں شروع ہوا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story