پی ٹی آئی الیکشن کمیشن میں غیر ملکی فنڈنگ کی تفصیلات پیش کرنے میں دوبارہ ناکام
اسلام آباد ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج ہونے کے باعث سماعت کارروائی کے بغیر ہی ملتوی کردی گئی
پاکستان تحریک انصاف ایک بار پھر الیکشن کمیشن میں پارٹی کو ملنے والی غیر ملکی رقوم کی تفصیلات پیش نہ کر سکی۔
الیکشن کمیشن اسلام آباد میں پانچ رکنی کمیشن نے پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان سے آج پارٹی فنڈنگ اور اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کی تھیں لیکن پی ٹی آئی کی جانب سے پھر کوئی تفصیلات جمع نہیں کرائی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے غیر ملکی فنڈنگ کے حوالے سے تمام الزامات مسترد کر دیئے
تحریک انصاف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کے حکم نامے اور دائرہ اختیار کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے اور اسی نوعیت کی درخواست سپریم کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے، اس لیے اس سماعت کو ملتوی کیا جائے۔ چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا ہائی کورٹ نے کوئی حکم امتناعی جاری کیا ہے جس پر تحریک انصاف کے وکیل نے جواب دیا کہ ہائی کورٹ میں کل ہماری پٹیشن پر سماعت ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔