الیکشن کمیشن سرکاری اہلکاروں کے تبادلے اور تقرریوں کا نوٹس لے آفتاب شیرپاؤ

امن کے دعویدار اب بد امنی کا رونا رو کر اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں، آفتاب شیرپاؤ

الیکشن کمیشن کی جانب سے بھرتیوں اور ترقیاتی فنڈز پر پابندی خوش آئند ہے، آفتاب شیرپاؤ۔ فوٹو: فائل

قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاؤ کا کہنا ہے کہ سرکاری اہلکاروں کے تبادلے اور تقرریاں قبل از انتخابات دھاندلی کے مترادف ہے الیکشن کمیشن کو اس کا نوٹس لینا چاہیئے۔

پشاورمیں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بھرتیوں اور ترقیاتی فنڈز پر پابندی خوش آئند ہے اس سے انتخابی عمل میں شفافیت ہوگی تاہم الیکشن کمیشن کو انتخابات سے قبل سرکاری اہلکاروں کی تقرریوں اور تبادلوں کا بھی نوٹس لینا چاہیے۔


سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ امن کے دعویدار اب بد امنی کا رونا رو کر اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن عوام ان فریب میں نہیں آئیں گے۔

 
Load Next Story