اپوزیشن کی صدرکے پارلیمنٹ سے خطاب میں احتجاج کی تیاریاں

یکم جون کو پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کا اجلاس ہوگا

یکم جون کو صدرممنون حسین پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے فوٹو: فائل

اپوزیشن نے حکومت کو سبق سکھانے کے لئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر کے خطاب میں شدید احتجاج کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کا اظہارخیال سرکاری ٹی وی پربراہ راست نشر نہ کئے جانے پر حزب اختلاف کی جماعتوں سے شدید احتجاج کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ اس سلسلے میں خورشید شاہ نے قومی اسمبلی اور سینٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا ہے۔

یکم جون کی صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، جماعت اسلامی، ایم کیو ایم، مسلم لیگ ق، اے این پی، جمہوری وطن پارٹی، عوامی مسلم لیگ اوربی این پی عوامی شرکت کرے گی، اجلاس میں قائد حزب اختلاف کی بجٹ تقریر براہ راست نشر کرنے سے انکار کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور یکم جون کو ہی صدرمملکت کے پارلیمنٹ سے خطاب کے موقع پر احتجاج کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔
Load Next Story