عید پرغیرملکی نہیں پاکستانی فلموں کا جادو سر چڑھ کر بولے گا میگھا

امپورٹ قوانین کے تحت لائی جانے والی فلموں کو شیڈول میں زیادہ شو دیے گئے تو یہ پاکستانی فلموں کے خلاف سازش ہوگی

 ٹیلنٹ میں ہمارے فنکار اورتکنیکارکبھی بھی پڑوسی ملک سے پیچھے نہیں رہے، جدید وسائل اورحکومت کی عدم توجہی مسئلہ ہے فوٹو : ایکسپریس

فلم اسٹارمیگھا نے عیدالفطرکے موقع پرپاکستان میں لگنے والی امپورٹڈ فلموں کے مقابلے میں پاکستانی فلموںکو فیورٹ قراردیدیا۔ عید فیسٹیول میں پاکستانی فلموںکا جادوسرچڑھ کربولے گا، جب کہ امپورٹ قوانین کے تحت لائی جانے والی فلموں کواگرشیڈول میں زیادہ شودے کرسازش کی گئی تویہ پاکستانی فلموں کے خلاف سازش ہوگی۔


ان خیالات کااظہارانھوں نے '' ایکسپریس'' سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ میگھا نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کبھی بھی کمی نہیں رہی۔ کمی رہی ہے توہمیشہ ہی جدید وسائل اورحکومت کی عدم توجہی کی۔ اگرہم پاکستان فلم انڈسٹری کے ماضی کی طرف جھانکیں توایک سے بڑھ کر ایک شاہکارفلم بنائی گئی۔ فلم کے فنکاروں کے علاوہ ہدایتکاروں، رائٹروں اورموسیقاروںکو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ اگرفلمی ستارے کسی تقریب میں شریک ہوجاتے توان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے لوگوں کو رش لگ جاتا۔ واقعی یہ سب کچھ اس وقت تومذاق سا لگتا ہے اوربہت سے لوگ تواس کوجھوٹ ہی قراردیتے ہیں، مگر یقین جانیے ایسا ہی تھا۔

ہمارے پاس ہمیشہ سے وسائل کی کمی رہی ہے، ٹیلنٹ میں ہمارے فنکار اورتکنیکارکبھی بھی پڑوسی ملک سے پیچھے نہیں رہے۔ اب بات کریں اگرموجودہ دورکی توآج بھی حالات جوں کے توں ہی ہیں، پڑوسی ملک کی فلم انڈسٹری کوحکومت کی بھرپورسپورٹ حاصل ہے ، جب کہ ہمارے نوجوان فلم میکرز اپنی مدد آپ کے تحت انٹرنیشنل معیار کی فلمیں پروڈیوس کررہے ہیں، یہ کوئی آسان کام نہیں ہے۔ اس لیے میں سمجھتی ہوں کہ عیددنگل میں پاکستانی فلمیں ماضی کے تمام ریکارڈ توڑیں گی۔ اس کی بڑی وجہ فلموں کی کہانیاں، خوبصورت لوکیشنز اورمیوزک کے ساتھ ساتھ نئے ستاروں کی جاندارایکٹنگ ہے۔ اس کے مقابلے میں امپورٹ قوانین کے تحت ہالی وڈ اوربالی وڈ فلمیں صرف اورصرف سازش کے تحت بازی مار سکتی ہیں، اس کے علاوہ ان کی فتح ناممکن ہے۔
Load Next Story