حکومت نے طریقہ بدل کرٹیکس بڑھادیا سی این جی سیکٹر

گیس کے استعمال اورسیلز ٹیکس کوملاکراس پرودہولڈنگ ٹیکس عائد کردیاگیا

طریقے کی تبدیلی سے بجلی پرودہولڈنگ ٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ بھی ختم کردی گئی فوٹو: فائل

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے کہ بجٹ میں سی این جی سیکٹر پر ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے جس سے سی این جی مالکان کے مسائل میں اضافہ ہو گا، حکومت اس اضافے پر نظرثانی کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا اعلان کرے۔


ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ سی این جی مالکان سے کئی سال سے گیس کی استعمال شدہ مقدار پر4 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس اور 26 فیصد سیلز ٹیکس وصول کیا جاتا رہا ہے مگر اب طریقہ کار بدل دیا گیا ہے۔ اب گیس کی استعمال شدہ مقداراور اس پر عائد ہونے والے سیلز ٹیکس کو جمع کر کے اس پر ودہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جائے گا جو زیادتی ہے، اس سے یہ 4 فیصد سے کافی بڑھ جائے گا جسے ہم مسترد کرتے ہیں، بجلی کے بلوں کے طریقہ کار کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب بجلی کے استعمال پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کو ایڈجسٹ نہیں کیا جا سکے گا۔
Load Next Story