غیرملکی فنڈنگ کیس تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کردیا

پارٹی فنڈنگ کیس سننا الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیارمیں نہیں آتا، درخواست میں موقف

الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کو ملنے والے غیر ملکی فنڈز سے ریفرنس کی سماعت جاری ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف نے غیرملکی فنڈنگ کیس سننے سے متعلق الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔


تحریک انصاف کی جانب سے انورمنصور ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکی ہے جس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان اوراکبرایس بابر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 8 مئی 2017 کوغیر ملکی فنڈنگ سننے کا فیصلہ دیا تھا، الیکشن کمیشن کا یہ فیصلہ قانون کے مطابق نہیں کیونکہ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پارٹی فنڈنگ کیس سننا الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیارمیں نہیں آتا اس لیے الیکشن کمیشن کا 8 مئی 2017 کا فیصلہ معطل کیا جائے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کو ملنے والے غیر ملکی فنڈز سے ریفرنس کی سماعت جاری ہے۔
Load Next Story