نہال ہاشمی کا بیان قابل مذمت اور غیر ذمہ دارانہ ہے مریم اورنگزیب
نہال ہاشمی کے بیان سے مسلم لیگ (ن) اور شریف خاندان کا کوئی تعلق نہیں ہے، وزیر اطلاعات
وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے سینیٹر نہال ہاشمی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عدلیہ اور اداروں کے احترام پر مکمل یقین رکھتی ہے اور نہال ہاشمی کے بیان کا شریف خاندان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سینیٹر نہال ہاشمی کا بیان انتہائی افسوسناک، قابل مذمت اور غیر ذمہ دارانہ ہے، نہال ہاشمی کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے اور اس سے مسلم لیگ (ن) اور شریف خاندان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: شریف خاندان کا احتساب کرنے والوں پر زمین تنگ کردیں گے، نہال ہاشمی کی دھمکی
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف احتساب پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور وہ تو عدلیہ کے سامنے اپنی تین نسلوں کا احتساب پیش کر کے ایک نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراؑعظم نواز شریف نے نہال ہاشمی کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں طلب کر کے بیان کی وضاحت طلب کر لی ہے۔