معروف بھارتی ہدایتکار داساری نرائینا چل بسے
داساری نارائینا راؤ 140 فلموں کی ہدایتکاری کے فرائض سرانجام دے کر منفرد عالمی ریکارڈ بھی بنا چکے ہیں
بالی ووڈ اور تامل فلم نگری کے معروف ہدایتکار داساری نرائینا راؤ طویل علالت کے بعد چل بسے۔
بالی ووڈ ہدایتکار داساری نارائینا راؤ گردوں اور پھیپھڑوں کے امراض کے باعث حیدر آباد دکن کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ طویل علالت کے بعد گزشتہ روز 75 برس کی عمر میں چل بسے۔ داساری نرائینا راؤ بھارت کے ریاستی وزیر بھی رہ چکے ہیں اور ان کے انتقال پر پوری فلم نگری سوگوار ہے۔
ہدایتکار داساری نارائینا راؤ 140 فلموں کی ہدایتکاری کے فرائض سرانجام دے کر منفرد عالمی ریکارڈ بھی بنا چکے ہیں جب کہ انہوں نے 24 فلمیں پروڈیوس بھی کی ہیں۔ اس کے علاوہ داساری نرائینا راؤ نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔