پاور ہٹرز کی کمی کے باوجود پاکستان بھارت کو ہرا سکتا ہےعبدالرزاق
بھارت کو چیمپئنز ٹرافی میں ہرانے کیلئے پاکستانی ٹیم کافی ہے،عبدالرزاق
سابق قومی آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ پاور ہٹرز کی کمی کے باوجود پاکستان بھارت کو ہرا سکتا ہے۔
ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا کہ بھارت کو چیمپئنز ٹرافی میں ہرانے کیلئے پاکستانی ٹیم کافی ہے، حالانکہ اس کے پاس بگ ہٹرز کی کمی محسوس کی جا رہی ہے۔ شرجیل خان اور عمر اکمل جیسے جارح مزاج بیٹسمین موجود نہیں لیکن پھر بھی سرفراز الیون بھارت کو دھول چٹا سکتی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :چیمپئنز ٹرافی سے قبل وریندر سہواگ پاکستان فوبیا کا شکار
عبد الرزاق نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں اب بھی احمد شہزاد، بابر اعظم، اظہر علی، شعیب ملک جیسے بیٹسمین موجود ہیں جب کہ سرفراز احمد اور عماد وسیم بھی ٹیم کی فتح میں مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ نئی بال کو دیکھ کر کھیلنا ہو گا جس کے بعد اظہر علی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کریں۔
سابق قومی فاسٹ بولر جلال الدین نے کہا کہ ماضی کی طرح اس مقابلے میں بھی بولرز کا کردار اہم ہو گا، حسن علی بھارتی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، محمد عامر اور جنید خان بھی کوہلی الیون کیلیے ڈراﺅنا خواب ثابت ہوں گے۔