ٹریفک حادثات و واقعات میں بچے سمیت 6افراد ہلاک 2زخمی

قائد آباد،سچل گوٹھ اور چاندنی چوک پر حادثات میں 4 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے،ٹائر برسٹ ہونے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

گاڑی کی ٹکر سے لڑکا ہلاک،گلبہارمیں ٹریفک حادثے میں50 سالہ شخص زخمی. فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور واقعات میں13سالہ بچے سمیت6 افراد ہلاک اور2 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق قائد آباد ڈی سی آفس کے قریب10ویلر ٹریلر کی زد میں آکر45 سالہ عبد العزیز بروہی ولد بہارو بروہی ہلاک ہو گیا، پولیس کے مطابق متوفی چشمہ گوٹھ ملیر کا رہائشی تھا، واقع کے وقت وہ سڑک عبور کر رہا تھا کہ ٹریلر کی زد میں آگیا، پولیس نے حادثے کے ذمے دار ٹریلر ڈرائیور رضوان کو گرفتار کر کے ٹریلر قبضے میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔

کھوکھرا پار تھانے کی حدود ڈاکخانہ الشمس ہوٹل کے قریب روٹ نمبر 15/Eبس ڈپو میں بس کا ٹائر برسٹ ہونے سے اسٹپنی کا کڑا نکل کر گردن پر لگنے سے بس کا کنڈیکٹر33 سالہ رائو محمد عباس ولد عاشق علی ہلاک ہوگیا، متوفی ملیر کھو کھرا پار کا رہائشی تھا ،گارڈن میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار40 سالہ جعفر رضا ولد اطہر حسین زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا گیا۔


 



کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 28 سالہ آصف ولد سلیم زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا گیا،سچل گوٹھ میں ٹرک نمبرMRC-1132کی ٹکر سے13سالہ بچہ فیصل عباس ولد شیر محمد ہلاک ہو گیا، متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی، متوفی سچل گوٹھ کا رہائشی تھا، سچل پولیس نے عوام کی مدد سے حادثے کے ذمے دار ٹرک کے ڈرائیور محمد صدیق کے گرفتار کر کے ٹرک قبضے میں لے لیا،ناظم آباد چاندنی چوک کے قریب خلافت چوک پر روٹ نمبر W-21 منی بس نے 30 سالہ پرویز خان ولد صادق خان کو کچل کر ہلاک کر دیا۔

پولیس نے حادثے کے ذمے دار منی بس ڈرائیور نصر اﷲ کو گرفتار کر کے پرویز خان کی لاش پولیس کارروائی کیلیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی، کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے قیوم آباد چورنگی کے قریب تیز رفتار منی بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار45 سالہ خالدہ پروین ہلاک جبکہ اس کا شوہر 50 سالہ امان اﷲ زخمی ہو گیا،متوفیہ گارڈن عثمان آباد کی رہائشی تھی،کورنگی روڈ پر آغا خان سگنل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 20 شوکت ولد نیاز ہلاک ہو گیا متوفی کی لاش جناح اسپتال پہنچائی گئی۔
Load Next Story