پاکستان سے پہلا ٹیسٹ پروٹیز اسکواڈ میں اسپنر عمران طاہر کو شامل کرلیا گیا

عمران طاہر کو نھیں ہاتھ کی انجری میں مبتلا روبن پیٹرسن کے کور اپ کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

عمران طاہرکا تعلق پاکستان سے ہی ہے تاہم اب وہ جنوبی افریقی شہریت اختیار کرچکے ہیں۔ فوٹو : فائل

جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلیے عمران طاہر کو طلب کرلیا۔


انھیں ہاتھ کی انجری میں مبتلا روبن پیٹرسن کے کور اپ کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ عمران طاہر کی آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں پرفارمنس انتہائی مایوس کن رہی تھی جس میں 180 رنز کی پٹائی برداشت کرنے کے باوجود کوئی بھی وکٹ حاصل نہیں کرپائے تھے، جس کے بعد انھیں ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوران روبن پیٹرسن کے دائیں ہاتھ پر چوٹ لگ گئی تھی جس پر انھیں ٹانکے بھی لگوانا پڑے تھے، ان کی یکم فروری کو شیڈول پہلے سے ٹیسٹ قبل فٹ ہونے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔ کرکٹ جنوبی افریقہ کے سلیکشن کنوینر اینڈریو ہڈسن کا کہنا ہے کہ ہم روبن سے متعلق پراعتماد ہیں کہ وہ بروقت فٹ ہوجائیں گے، ہم رواں ہفتے ٹیم کی تیاریوں میں ان کی شرکت کے بارے میں بھی پرامید ہیں۔ یاد رہے کہ عمران طاہرکا تعلق پاکستان سے ہی ہے تاہم اب وہ جنوبی افریقی شہریت اختیار کرچکے ہیں۔
Load Next Story