عالمی رہنما میرے موبائل فون پر رابطہ کر سکتے ہیں ڈونلڈ ٹرمپ
غیرسفارتی عمل، رابطوں کی سلامتی،رازداری پر سوالات کھڑے کردیے، امریکی میڈیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مختلف عالمی رہنماؤں کو اپنا موبائل فون نمبر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ انھیں براہ راست کال کرسکتے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ ایک غیرمعمولی پیشکش ہے جوسفارتی پروٹوکول کے منافی ہے اور اس نے امریکی کمانڈر انچیف کے رابطوں کی سلامتی اور رازداری پر کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو کے رہنماؤں سے کہاہے کہ وہ ان سے ان کے موبائل فون پر رابطہ کریں، اس پیشکش سے فی الوقت کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے استفادہ کیا ہے، ٹرمپ نے رواں ماہ میں فرانس کے نومنتخب صدر ایمانوئیل میکخواں کو جب مبارکباد کیلیے فون کیا تو ان سے بھی اپنے فون نمبرز کا تبادلہ کیا۔