فیفا ڈے ودوستانہ میچزقومی فٹبالرز کے کیمپ کا آج آغاز

کیمپ پاکستان کے مختلف ممالک کے درمیان ہونے والی فیفا ڈے اوردوستانہ بین الاقوامی میچوں کے سلسلےمیں منعقد کیا جارہا ہے۔

ٹاپ 22 کھلاڑی اے ایف سی چیلنج کپ کوالیفائرکی تیاری کریں گے فوٹو: فائل

LAYYAH:
پاکستان کے ٹاپ22 فٹ بال کھلاڑیوںپر مشمل تربیتی کیمپ پیر سے لاہور میں شروع ہوگا جوکہ15فروری تک جاری رہے گا۔


یہ کیمپ پاکستان اور نیپال اور مالدیپ اور پاکستان کے درمیان ہونے والی فیفا ڈے اور دوستانہ بین الاقوامی میچوں کے سلسلے میں منعقد کیا جارہا ہے۔ پاکستان کا ان ممالک کے ٹور کا مقصد کرغستان میں مارچ 2013 میں ہونے والے اے ایف سی چیلنج کپ 2014ء کوالیفائر راونڈ کیلیے بھرپور انداز میں تیاری کرنا ہے۔

کیمپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں آرمی کے جعفر خان، خان ریسرچ لیبارٹری (کے آر ایل) کے ثاقب حنیف،رضوان آصف، ثمر اسحق، کامران خان، محمد عادل، کلیم اللہ، ضیاء السلام اور یاسر آفریدی، واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے محمد احمد،کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے ای ایس سی) کے محمد رسول، نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی ) کے فیصل اقبال ، پاکستان ایئرفورس (پی اے ایف) کے محمد مجاہد، نیوی کے نوید احمد، مسلم ایف سی کے محمد حمید اور سعید احمد،بی جی اے ایف سی ڈنمبارک کے یوسف بٹ، سکویشوڈ آئی ایف سی ڈنمارک کے یعقوب بٹ، بی کے ہیلراپ آئی کے ڈنمارک کے حسن بشیر، بی کے ایورتا ڈنمارک کے محمد علی، بریڈ فورڈ پارک ایونیو ایف سی انگلینڈ کے امجد علی اور ورسیسٹرسٹی ایف سی انگلینڈ کے شبیر خان جبکہ آفیشلز میں میلازوک زیوی شاہ (کوچ/ منیجر)، شہزاد انور (اسسٹنٹ کوچ)، اسلم خان (گول کیپر کوچ)کامران مہدی (فزیو/ اسسٹنٹ منیجر) ،بلال بٹ (اسسٹنٹ منیجر/ کوارڈینیٹر)شامل ہیں۔
Load Next Story