شہری کو دھمکیاں دینے پر خورشید شاہ الیکشن کمیشن میں طلب

خورشید شاہ کو19 جون کو پیش ہوں، الیکشن کمیشن کا نوٹس

خورشیدشاہ کو سکھرکے شہری عبدالغفار کی درخواست پر طلب کیاگیا، فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سکھر کی شہری کی جانب سے دھمکیاں ملنے کی درخواست پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کو طلب کرلیا ہے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق سکھر کے رہائشی عبدالغفار کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو درخواست دی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ خورشید شاہ نے ہالار میمن کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی سکھر کے چیئرمین، سیکرٹری اور غنڈہ گرد عناصر کو اس کی زمین چھیننے کے لئے اکسایا، اس کے علاوہ خورشید شاہ نے زمین زبردستی چھننے کی دھمکیاں بھی دیں۔

الیکشن کمیشن نے شہری کی درخواست پر خورشئید شاہ کو نوٹس جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ 19 جون کو الیکشن کمیشن میں پیش ہوں۔
Load Next Story