زرداری علیل ہوگئے دبئی میں چیک اپ لندن جائیں گے
طبی رپورٹس کی روشنی میں لندن اور امریکاکے ڈاکٹروں سے مشاورت کا عمل شروع
سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری علیل ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ معالج کافی عرصے سے آصف زرداری کے معالجین میں سے ایک ہیں۔ چیک اپ کے دوران بعض ٹیسٹ کرائے گئے اور رپورٹ کی روشنی میں لندن اور امریکا کے بعض ڈاکٹروں سے مشاورت کا عمل شروع کردیاگیا ہے۔
آصف زرداری چند روز دبئی میں قیام کے بعد لندن روانہ ہوں گے جہاں وہ اپنے دیگر معالجین سے مشورے کے بعد امریکا یا لندن میں ہی مکمل علاج کے بارے میں حتمی فیصلہ کریں گے۔
یاد رہے کہ آصف زرداری اس سے قبل بھی دبئی اور لندن کے اسپتال میں زیرعلاج رہے ہیں ،ان کے معالجین نے انھیں آرام کا مشورہ دیا تھا لیکن سیاسی معاملات کی وجہ سے انھوں نے علاج کے بجائے کافی وقت پاکستان میں گذارا، وقت پر علاج نہ کرانے کی وجہ سے بیماری نے ان کے جسم میں پیچیدہ مسائل پیدا کردیے اور وہ جسمانی طور پر کافی کمزور ہوگئے ہیں جبکہ کراچی سے دبئی روانگی کے دوران بھی انھیں طیارے میں سہارا دے کر بٹھایا گیا تھا ۔۔