مزید اختیارات کا مطالبہ نہیں کیا چیف الیکشن کمشنر
الیکشن کمیشن خودمختارادارہ ہے،بھرتی پرپابندی سے دھاندلی روکنے میں مددملے گی
چیف الیکشن کمشنرجسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات کا انعقاد صاف، شفاف، آزادانہ اور منصفانہ ہوگا۔
گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اداروں کے پاس آئینی اختیارات ہیں اور انھیں بھارت کی طرزپراختیارات کی ضرورت نہیں ہے ۔ انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن مجاز اور آزاد وخودمختار ادارہ ہے ۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں شفافیت کیلیے الیکشن کمیشن نے کسی قسم کے مزید اختیارات کامطالبہ نہیں کیاہے۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایاکہ ترقیاتی فنڈز اور نئی ملازمتوں پر پابندی کے اقدامات سے آنے والے انتخابات میں پری پول دھاندلی روکنے میں مددملے گی۔ انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نگران حکومت سے مل کر آئندہ عام انتخابات کے دوران سرکاری مشینری کے کسی جماعت کے حق میں استعمال کی روک تھام کویقینی بنائے گا۔ اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔