حزب اﷲ حج پر مکہ میں بم دھماکا کرانا چاہتی تھی شامی سفارتکار

شام کے ڈپٹی قونصل جنرل نے بتایا کہ مجھے9 ذی الحج کودھماکے کے لیے چنا گیا ہے، الحراکی

شام کے ڈپٹی قونصل جنرل نے بتایا کہ مجھے9 ذی الحج کودھماکے کے لیے چنا گیا ہے، الحراکی فوٹو: فائل

شام کے ایک منحرف سفارتکار نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللہ حج کے موقع پر مکہ مکرمہ میں بم دھماکا کرانا چاہتی تھی۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جدہ میں شام کے قونصل خانے میں متعین عماد معین الحراکی نے سعودی حکام کو گذشتہ برس آگاہ کیاتھا کہ انھیں شام کے ڈپٹی قونصل جنرل شوقی الشماط نے بتایا کہ انھیں مکہ مکرمہ میں9 ذی الحج کو بم دھماکے کیلیے چنا گیا ہے۔




الحراکی کے مطابق انھوں نے سعودی عرب کے متعلقہ اداروں کو سعودی عرب میں حزب اللہ کے 20رکنی نیٹ ورک کے بارے میں آگاہ کیا تھا جن کا براہ راست رابطہ بیدخل کیے جانے والے شامی سفارتکار الشماط اور جدہ میں شامی قونصل خانے سے رہتا تھا۔ یاد رہے سعودی عرب کی حکومت نے شوقی الشماط کو 25 اکتوبر 2012کو بے دخل کیا تھا۔
Load Next Story