انتخابات سے ڈھائی ماہ قبل وطن واپس آئونگاپرویز مشرف

ملک میںوسائل ہیں مگرقیادت کافقدان ہے،نیویارک میں جلسے سے خطاب

میرے دورمیں صرف4ڈرون حملے ہوئے،بھارت سازش کے تحت حالات بگاڑرہاہے۔ فوٹو: فائل

سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عام انتخابات سے ڈھائی ماہ قبل وطن واپس آئوں گا تا ہم کوئی حتمی تاریخ نہیں دے سکتا۔

نیویارک میں آل پاکستان مسلم لیگ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھاکہ میرے دور حکومت میں صرف4 ڈرون حملے ہوئے تھے، آج روزانہ لاتعداد حملے ہو رہے ہیں، پاکستان میں ہونیوالے ڈرون حملوں کیخلاف ہوں۔ انھوں نے کہا کہ عام انتخابات سے ڈھائی ماہ قبل وطن واپس آئوں گا اور تمام مقدمات کا سامنا کروں گا۔ ملک میں تمام وسائل موجود ہیں لیکن اچھی قیادت نہیں ہے۔ اگر ملک میں تبدیلی نہ آئی تو موجودہ اسٹیٹس مزید5 سال تک جاری رہے گا۔




ڈاکٹر طاہرالقادری اور عمران خان نے عوامی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کی ہے۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سرحد پر کوئی کشیدگی نہیں، بھارت سازش کے تحت حالات خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے، انھوں نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک خصوصاً کوئٹہ اورکراچی میں امن وامان کی صورت حال ٹھیک نہیں، ملک معاشی مشکلات کا شکار ہے۔ موجودہ حکومت نے کسی ایک میگا پراجیکٹ پر بھی کام نہیں کیا۔
Load Next Story