عامر خان ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کا 70 فیصد معاوضہ لیں گے

فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کی مجموعی کمائی کا 70 فیصد حصہ عامر خان جب کہ صرف 30 فیصد ادتیا چوپڑا کے حصے میں آئے گا

فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کی مجموعی کمائی کا 70 فیصد حصہ عامر خان جب کہ صرف 30 فیصد ادتیا چوپڑا کے حصے میں آئے گا ۔ فوٹو : فائل

مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے فلم ''ٹھگ آف ہندوستان'' کے مجموعی منافع میں سے 70 فیصد معاوضہ حاصل کرنے کا معاہدہ کرلیا ہے جو فلموں میں منافع حاصل کرنے کے حوالے سے بالی ووڈ کی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔

عامر خان اپنے ہر کام میں پرفیکشن کے حوالے سے مشہور ہیں، جیسا بھی کردار ہو عامر خان خوب جانتے ہیں کہ کس طرح سے اس کردار میں اپنے آپ کو ڈھالنا ہے اور یہی وجہ ہے کہ عامر خان کی ہر فلم نے اگلے پچھلے تمام ریکارڈز کو توڑا ہے، حال ہی میں عامر خان کی فلم دنگل نے 1600 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکےایک بار پھر تمام ریکارڈز توڑ دیے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ''دنگل'' نے''باہو بلی 2'' کو پچھاڑ کر نئی تاریخ رقم کردی


مسٹر پرفیکشنسٹ آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ''ٹھگ آف ہندوستان'' کی تیاریوں میں مصروف ہیں تاہم بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عامر خان نے فلم کی شوٹنگ سے قبل ہی ہدایت کار اور پروڈوسر ادتیا چوپڑا سے فلم کا 70 فیصد معاوضہ لینے کا معاہدہ کرلیا ہے جو کہ اب تک بھارتی فلم انڈسٹری میں کسی بھی اداکار کی جانب سے طلب کیے جانے والا سب سے بڑا معاوضہ ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : عامر خان کو غدارقراردینے والے نے انہیں ایوارڈ سے نوازا

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم ''ٹھگ آف ہندوستان'' کی مجموعی کمائی کا 70 فیصد حصہ عامر خان جب کہ صرف 30 فیصد ادتیا چوپڑا کے حصے میں آئے گا تاہم فلم پنڈتوں کا کہنا ہے کہ اگر ''ٹھگ آف ہندوستان'' بھی دنگل کی طرح 1000 کروڑ کمانے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو آدتیہ چوپڑا کو 300 کروڑ ملیں گے جو ان کی اب تک کی کسی بھی فلم کا سب سے زیادہ منافع ہوگا۔
Load Next Story