کراچی فائرنگ کے واقعات میں مذہبی جماعت کے کارکن سمیت 6 افراد جاں بحق
ایوب گوٹھ میں مشتعل افراد نے ایک پولیس موبائل سمیت 2 گاڑیوں اور 4 موٹر سائیکلوں کو نذر آتش کردیا۔
فائرنگ کے واقعات میں 2 سال کا بچہ اور اہلسنت والجماعت کے عہدیدار مولانا خالد سعید سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
کراچی میں کشمیر روڈ کے قریب مسلح ملزمان نے موٹرسائیکل پر سوار ریاض اور کامران کو نشانہ بنایا جبکہ سہراب گوٹھ کے قریب کوئٹہ ٹاؤن میں فائرنگ سے 30 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا، گلستان جوہر میں سمامہ شاپنگ سینٹر کےقریب فائرنگ سے بھی ایک شخص دم توڑگیا۔
دوسری جانب اہلسنت والجماعت کے عہدیدار مولانا خالد سعید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر 2 سال کا بچہ معاز سر میں گولی لگنے سےدم توڑ گیا۔
گزشتہ رات ایک شخص کی ہلاکت کے خلاف ایوب گوٹھ میں علاقہ مکینوں نے ہنگامہ آرائی کی اس دوران مشتعل افراد نے پولیس چوکی پردھاوا بول کر موبائل سمیت 2 گاڑیوں اور 4 موٹر سائیکلوں کو نذر آتش کردیا۔
تین روز قبل ناظم آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے الیکٹرانک مارکیٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر محمد عرفان نجی اسپتال میں دوران علاج چل بسے، الیکٹرانک مارکیٹ ایسوسی ایشن اور سندھ تاجر اتحاد نے تاجروں سے احتجاجاً دکانیں بند رکھنے کی اپیل کی ہے۔