آئی سی سی ون ڈے رینکنگ سعید اجمل بولنگمحمد حفیظ آل راؤنڈرکیٹیگری میں بدستورسرفہرست

بولنگ کیٹیگری میں حفیظ دوسری،بیٹنگ کیٹیگری میں ہاشم آملہ پہلی جبکہ پاکستان کا کوئی کھلاڑی 10 بیٹسمینوں میں شامل نہیں

بیٹنگ کیٹیگری میں جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ پہلی،جنوبی افریقہ ہی کے اے بی ڈویلیرز دوسری اوربھارت کے ورات کوہلی تیسری پوزیشن پرہیں فوٹو: فائل

آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق جادوگر اسپنر سعید اجمل بولنگ جبکہ محمد حفیظ آل راؤنڈر کیٹیگری میں بدستور سرفہرست ہیں۔

نئی رینکنگ کے مطابق بولنگ کیٹیگری میں محمد حفیظ دوسری، لونوابو ٹسوٹوبے تیسری، ویسٹ انڈیز کے سنیل نرائن چوتھی اور انگلینڈ کے اسٹیون فن پانچویں پوزیشن پر ہیں۔


بیٹنگ کیٹیگری میں جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ جنوبی افریقہ ہی کے اے بی ڈویلیرز دوسری، بھارت کے ورات کوہلی تیسری، مہندرا سنگھ دھونی چوتھی اور انگلینڈ کے جوناتھن ٹروٹ پانچویں پوزیشن بر براجمان ہیں۔ پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی 10 بہترین بیٹسمینوں میں شامل نہیں ہے تاہم عمر اکمل 13ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

آل راؤنڈر کیٹیگری میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسری، آسٹریلیا کے شین واٹسن تیسری، سری لنکا کے انجیلو میتھیوز چوتھی اور بھارت کے رویندرا جدیجا پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
Load Next Story