بھارتی ورون بولنگ رفتار بڑھانے کے خواہاں

پہلے ہی 140 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کررہا ہوں مگر اب اس کو 150 تک لے جانا چاہتا ہوں، فاسٹ بولر

پہلے ہی 140 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کررہا ہوں مگر اب اس کو 150 تک لے جانا چاہتا ہوں، فاسٹ بولر۔ فوٹو: نیٹ

بھارتی فاسٹ بولر ورون ارون نے اپنی بولنگ اسپیڈ 150 تک بڑھانے کی خواہش ظاہر کردی۔


بھارتی فاسٹ بولر ورون ارون ایڑی کی تکلیف سے نجات کے بعد کھیل میں واپس آئے اور آئی پی ایل میں قدرے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ایرون نے 9 ٹیسٹ اور اتنے ہی ون ڈے میچز میں بھارت کی نمائندگی کی اور اب ایک بار پھر نیشنل ٹیم میں کم بیک کیلیے پراعتماد ہیں۔

ورون ارون کہتے ہیں کہ ایڑی کی تکلیف سے نجات کے بعد میں خود کو کافی بہتر محسوس کررہا ہوں، جس طرح میں نے آئی پی ایل میں بولنگ کی اس سے بہت خوش ہوں، میں پہلے ہی 140 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کررہا ہوں مگر اب اس کو 150 تک لے جانا چاہتا ہوں، میں فی الحال اپنی فٹنس پر سخت محنت کررہا ہوں۔


 
Load Next Story