ہیرو بنے ولین
سپر اسٹارز میں منفی رول کرنے کا رجحان
ہیرو، ہیروئن اور ولین! چند برس قبل تک ہندی فلمیں اسی فارمولے کے تحت بنائی جاتی تھیں۔
پھر فلم بینوں کے بدلتے ہوئے رجحانات نے فلم سازوں کو بھی روایتی ڈگر سے ہٹنے پر مجبور کردیا۔ اسکرپٹ رائٹنگ میں بھی تبدیلیاں آئیں اور ہیرو اور ولین کا تصور بھی تبدیل ہوگیا۔ بولی وڈ میں کچھ منفرد پیش کرنے کی جو ہوا چل رہی ہے اسی کے تحت کئی سپراسٹارز اب ولین کے روپ میں دکھائی دیں گے۔ گذشتہ برس ہیروز کے رول میں سپراسٹارز نے اپنے چاہنے والوں کو محظوظ کیا اور رواں برس وہ ولین کے کرداروں میں شائقین کی توجہ حاصل کرتے نظر آئیں گے۔ ان میں عامر خان سے لے کر ویویک اوبرائے تک کئی فلمی ستارے شامل ہیں۔
ڈائریکٹر اور پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا کی '' دھوم سیریز''کی اگلی فلم '' دھوم تھری'' میں سپراسٹار عامر خان ولین کا رول کررہا ہے۔ یہ فلم رواں برس دسمبر میں ریلیز ہوگی۔ اس سیریز کی ابتدائی دو فلموں میں بالترتیب جان ابراہام اور ریتھک روشن نے منفی کردار ادا کیا تھا۔ '' دھوم تھری'' وہ پہلی فلم ہے جس میں عامر خان اور کترینا کیف ایک ساتھ کام کررہے ہیں۔
'' دھوم'' میں جان ابراہام نے ایک ماہر نقب زن کے کردار میں فلم بینوں سے داد پائی تھی اور حال ہی میں ریلیز ہونے والی '' ریس ٹو'' میں بھی اسے ارمان ملک کے منفی کردار میں پسند کیا جارہا ہے۔ مئی میں جان ابراہام کے پرستار اسے '' شوٹ آؤٹ ایٹ وڈالہ'' میں ایک بار پھر ولین کے رول میں دیکھیں گے۔ ایک سچے واقعے پر مبنی اس فلم میں جان نے خطرناک گینگسٹر مانیہ سروے کا کردار ادا کیا ہے۔ اس فلم میں تشار کپور نے بھی منفی رول کیا ہے۔
اکشے کمار نے کم ہی فلموں میں منفی رول کیے ہیں۔ '' اسپیشل چھبیس'' بھی ایک ایسی ہی فلم ہے۔ اس فلم میں، بھارت میں 1980ء کی دہائی میں وارداتیں کرنے والے 26 ٹھگوں کے گروہ کو موضوع بنایا گیا ہے۔ ٹھگوں کے اس ٹولے کا سردار اجے سنگھ ( اکشے کمار ) ہے۔ ڈائریکٹر ملن لتھریا کی ہٹ فلم '' وَنس اپون اے ٹائم اِن ممبئی'' کے سیکوئل میں بھی اکشے کمار ایک گینگسٹر کا رول کررہا ہے۔
یہ فلم اگست میں ریلیز کی جائے گی۔ ''دھوم سیریز'' کی طرح '' کرش سیریز'' کی فلمیں بھی بہت مقبول رہی ہیں۔ اس سلسلے کی اگلی فلم '' کرش تھری'' ہے جو نومبر میں ریلیز کی جائے گی۔ '' کرش'' میں نصیرالدین شاہ ولین بنے تھے جب کہ '' کرش تھری'' کے ولین کے طور پر ویویک اوبرائے کو منتخب کیا گیا ہے۔ ویویک ایک اور فلم '' جیانتا بھائی کی لَو اسٹوری'' میں بھی منفی رول کیا ہے۔