لندن حملے برطانیہ کی ہر قسم کی مدد کے لیے تیارہیں ڈونلڈ ٹرمپ

لندن حملے بزدلانہ کارروائی ہے جن میں بے گناہ شہریوں کونشانہ بنایا گیا، امریکی محکمہ خارجہ

مشکل کی اس گھڑی میں برطانیہ کے ساتھ ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ۔ فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن میں دہشتگرد حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کی ہرقسم کی مدد کے لیے تیارہیں.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن میں ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں برطانیہ کے ساتھ کھڑے اورہرقسم کی مد د کے لیے تیار ہیں۔



اس خبرکو بھی پڑھیں: لندن میں دہشتگردی کے واقعے میں حملہ آور سمیت 4 افراد ہلاک


ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکیوں کو ہوشیاراور چوکنا رہنے کی ضرورت ہے جب کہ عدالتوں کی جانب سے ہمارے حقوق واپس ملنے چاہیئیں جب کہ تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ سفری پابندی کا اطلاق ہو۔



اس خبرکو بھی پڑھیں: لندن ایک بار پھر دہشتگردوں کے نشانے پر

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے بھی دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لندن حملے بزدلانہ کارروائی ہیں جن میں بے گناہ شہریوں کونشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ لندن برج اور بارو مارکیٹ میں دہشت گردی کے واقعات میں 6 افراد ہلاک جب کہ 30 زخمی ہو گئے ہیں جب کہ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
Load Next Story