اٹلی میں میچ دیکھنے کے دوران دھماکے کی افواہ بھگدڑ سے 1500 افراد زخمی
ٹیورن میں لوگ بڑی اسکرین پر فائنل میچ دیکھ رہے تھے اس دوران دھماکے کی آوازکو لوگ دہشتگردوں کا حملہ سمجھ بیٹھے
لاہور:
اٹلی میں چیمپئنز لیگ کا فائنل میچ دیکھنے کے دوران دہشت گرد حملوں کی افواہ پھیل گئی جس کے باعث بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں 1500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
لندن میں ریال میڈرڈ اور جووینٹس کے درمیان چیمپئنز لیگ کا فائنل کھیلا گیا جب کہ میچ دیکھنے کے لیے اٹلی کے کئی شہروں میں بڑی بڑی اسکرینوں کا انتظام کیا گیا تھا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد نے میچ دیکھا، اٹلی کے ہی شہر ٹیورن میں بھی لائیو میچ دیکھنے کے لیے بڑی اسکرین کا انتظام کیا گیا تھا جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع تھے تاہم اسی دوران دھماکے کی آواز آئی جس کو لوگ دھماکا سمجھ کر بھاگ کھڑے ہوئے اور بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 1500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جس میں سے 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : رونالڈو نے ریال میڈرڈ کو ایک بار پھر چیمپئنزلیگ کا فاتح بنوا دیا
ٹیورن شہر کی انتظامیہ کے مطابق دہشت گرد حملوں کی خبر صرف افواہ تھی، لوگ دھماکے کی آواز کو دہشت گردوں کا حملہ سمجھ بیٹھے اور بھگڈرمچ گئی۔ دوسری جانب اطالوی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکا فائر کریکر پھٹنے سے ہوا جب کہ اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔