سلو میاں کو بڑھتی عمر کا خوف ستانے لگا
بالی ووڈ میں سلمان خان کسی تعارف کے محتاج نہیں اورفلم نگری میں وہ اپنی اس ڈھلتی عمر کے ساتھ بھی راج کرتے نظرآتے ہیں
ISLAMABAD:
کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے سلو میاں کو اب بڑھتی ہوئی عمر کا خوف ستانے لگا ہے جس کی وجہ سے سلمان خان کافی پریشان نظرآتے ہیں۔
بالی ووڈ میں سلمان خان کسی تعارف کے محتاج نہیں اورفلمی نگری میں وہ اپنی اس ڈھلتی عمر کے ساتھ بھی راج کرتے نظرآتے ہیں مگر اب سلو میاں کو اپنی ڈھلتی عمر کا خوف ستانے لگا ہے۔ بڑی اسکرین پر جوان دکھنے والے دبنگ خان اپنی بڑھتی عمر کی وجہ سے نہ صرف پریشان ہیں بلکہ انہوں نے اسے اپنے اوپر سواربھی کرلیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : کروڑ پتی سلو میاں چھوٹے سے فلیٹ میں کیوں رہتے ہیں؟
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کا کہنا ہے کہ 51 سال کی عمر میں بڑے بڑے اسٹنٹ کرنا بالکل بھی آسان نہیں اور فلم ''سلطان'' کی شوٹنگ کے بعد تو میرا پورا بدن درد سے چورتھا۔ انہوں نے کہا کہ اب فلم ''ٹائیگر زندہ ہے'' میں بھی جو کردار ادا کررہا ہوں اس میں کبھی ایک عمارت سے دوسری عمارت تو کبھی بھاگ رہا ہوں اوراب مجھے ایسا لگتا ہے کہ کسی دن میرے جسم کی ساری ہڈیاں باہر آجائیں گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : سلمان خان سیف علی خان کی بیٹی سارہ سے ناراض
سلو میاں نے کہا کہ ''ٹائیگر زندہ ہے'' کہ بعد میں نے ایک اور فلم سائن کرلی جس میں ڈانس کرنا ہے اور مجھے لگا کہ شاید فلم میں ہلکا پھلکا ڈانس ہوگا لیکن اس میں تو جمناسٹک اور ایروبکس کی طرح ڈانس ہے، اب 51 سال کا ہوگیا ہوں اور بڑھتی عمر میں اس طرح کی چیزیں پریشانی کا باعث بنتی ہیں۔