کراچی میں فروری میں بڑی دہشت گردی کاخطرہ ہے رحمان ملک

دہشت گردی کی اطلاع کے بعد اس سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ تعلقات مستحکم کرناچاہتے ہیں کیونکہ یہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ فوٹو: پی آئی ڈی/ فائل

وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں فروری کے مہینے میں بڑی دہشت گردی کاخطرہ ہے جس سے بچنے کے ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔


پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں بڑی دہشت گردی کی اطلاع کے بعد اس سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔


ایک اور تقریب سے میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر ماضی میں جو کچھ ہوا اس کی لمبی فہرست ہے، ہم بھارت کے ساتھ تعلقات مستحکم کرناچاہتے ہیں کیونکہ یہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

رحمان ملک نے کہا کہ سربجیت کی بہن اگر پاکستان آنا چاہتیں ہیں تو کسی بھی وقت پاکستانی ہائی کمیشن سے ویزا لے سکتی ہیں، وزیر داخلہ نے شاہ رخ خان سے متعلق ایک سوال پر کہا کہ شاہ رخ خان بھارتی ہے اسے بھارتی حکومت کو سیکیورٹی دینا چاہیئے۔

Recommended Stories

Load Next Story