بلغاریہ میں بس حادثے میں پاکستانیوں سمیت 9 تارکین وطن ہلاک
9زخمی، مرنیوالوں میں افغان بھی شامل،حادثہ یونان ترک سرحدپر پیش آیا
بلغاریہ میں بس کے حادثے میں پاکستانیوں سمیت 9 تارکین وطن ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔
بس حادثہ یونان اور ترکی کے سرحدوں کے قریب جنوبی علاقے پزاردجیک کے مقام پرموٹروے پرپیش آیا، پولیس کے مطابق منی بس کو16سالہ بلغارین لڑکا چلارہاتھا جس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں تھا، حادثے میں ڈرائیوربھی ہلاک ہوگیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ تارکین وطن کے پاس شناخت کیلیے کوئی دستاویزات نہیں تھیں تاہم حادثے میں بچ جانے والوں نے بتایا کہ ہلاک ہونیوالے پاکستانی اورافغان شہری ہیں۔