کھیلوں کا زوال کھلاڑیوں کی عدم دلچسپی ہے جان شیر

ہم سے سیکھنے والے ہم سے آگے نکل گئے، نیک نیتی سے کام کرنا ہوگا، اسکواش لیجنڈ

ہم سے سیکھنے والے ہم سے آگے نکل گئے، نیک نیتی سے کام کرنا ہوگا، اسکواش لیجنڈ۔ فوٹو : فائل

سابق عالمی اسکواش چیمپئن جان شیر خان نے کھیلوں کے زوال کی وجہ کھلاڑیوں کی محنت میں عدم دلچسپی کو قرار دے دیا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کھیلوں کے میدان میں پاکستان نے کافی عرصہ تک حکمرانی کی ہے جس میں قومی کھیل ہاکی، کرکٹ، اسکواش اور اسنوکر قابل ذکر ہیں۔ اعزازات ہمارے ہاتھ سے نکلنے کی بڑی وجہ کھلاڑیوں کا محنت سے جی چرانا اور آرگنائزرز کی جانب سے دلچسپی ختم ہونا ہے۔

جان شیر خان نے کہا کہ اگر کھلاڑی محنت کرتے تو کوئی شک نہیں کہ یہ اعزارت ہمارے پاس اب بھی ہوتے، جن ملکوںنے کھیلوں میںہم سے سیکھا وہ ہم سے آگے نکل گئے ہیں، اب بھی یقین سے کہتا ہوںکہ اگرآرگنائزر نیک نیتی سے کام لیں اورکھلاڑی سخت محنت کریں تو اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم دنیا میں کھویا ہو ا مقام دوبارہ حاصل نہ کرسکیں۔


اسکوائش چیمپئن نے کہا کہ ہمارے دور میں اتنی سہولیات بھی نہیں ہوتی تھیں جتنی اب کھلاڑیوں کو میسر ہیں، آرگنائزرز کو بھی چاہیے کہ کھلاڑیوں کیلیے اچھے کوچز مہیا کریں اور زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹس کا انعقاد کریں۔

جان شیر نے کہا کہ عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ 19 سے28 جولائی تک نیوزی لینڈ میں کھیلی جائے گی جس میں دنیا بھر سے کھلاڑی شرکت کریں گے اور ہمارے قومی کھلاڑیوں کو بھرپور تیاری کیساتھ میدان میں اترنا ہوگا، رمضان المبارک میں بھی ایونٹ کی تیاری کے سلسلے میں اسلام آباد میں تربیتی کیمپ جاری ہے۔

 
Load Next Story