فنکاروں کے معاوضے نہ بڑھے تو عدالت سے رجوع کرینگے کنول
ڈرامہ کے فنکاروں کو کئی ماہ بعد چیک کے لیے پی ٹی وی کے چکر لگانا پڑتے ہیں۔
ٹی وی کی معروف اداکارہ کنول نے کہا ہے کہ اگر 15 دن میں فنکاروں، صداکاروں اورمیوزیشنز کے معاوضوں میں اضافہ نہ کیا گیا تووہ عدالت سے رجوع کرینگی۔
پی ٹی وی نے ایک طرف توخاموشی کے ساتھ ڈراموں کے فنکاروں کی رائیلٹی ختم کردی ہے اوردوسری جانب بہت سے سینئرفنکاروںکو نذرانداز کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ پی ٹی وی میں گرینڈ میوزیکل پروگراموں کی ادائیگیاں توکیش کی شکل میں کردی جاتی ہیں یاپھرموقع پرچیک دیدیا جاتا ہے جب کہ ڈرامہ کے فنکاروںکو کئی کئی ماہ بعد چیک لینے کے لیے پی ٹی وی کے چکرلگانا پڑتے ہیں۔
ویسے توزندگی کے تمام شعبوں سے وابستہ افراد کے لیے ہائوسنگ سوسائٹیاں بنائی گئی ہیں مگرفنکاروں کے لیے کوئی رہائشی منصوبہ آج تک نہیں بن سکا۔ ان خیالات کااظہار اداکارہ کنول نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پراداکار نادر منیر،رضیہ ملک اورسورج بابا بھی موجود تھے۔ انھوں نے کہا کہ فنکار کسمپرسی میں ایڑیاں رگڑ کرمرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ ان کی بیماری یا مالی پریشانی کی اپیل پر کوئی توجہ نہیں دیتا اگر کسی فنکار کی امدادہوبھی جائے تو اسے صر ف چند ہزارروپے ملتے ہیں۔
ماضی میں پی ٹی و ی کے فنکاروں کے معاوضوں میں سوفیصد اضافہ کرنے کااعلان کیا گیا تھا تاہم اس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا بلکہ فنکاروں کی رائلٹی بھی ختم کردی گئی۔ انھوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ فنکاروں کے معاوضوں میں 15 روز میں اضافہ کیاجائے وگرنہ وہ عدالت میں جائیں گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ پروڈکشن کراچی شفٹ ہوچکی ہے تمام ڈراموں میں صر ف کراچی سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کوترجیح دی جاتی ہے ، ڈراموں میںپاکستان کے تمام صوبوں کے فنکاروں کو شامل کیا جائے۔