پٹرولیم مصنوعات کی فروخت جولائی تامئی 11 فیصد بڑھ گئی
پٹرول 15،ہائی اسپیڈ ڈیزل11،فرنس آئل کی فروخت میں 10فیصد کااضافہ ریکارڈ کیا گیا
رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ جولائی تا مئی کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت 11فیصد اضافے سے 23.38ملین ٹن رہی۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی فروخت کے اعدادوشمار کے مطابق 11 ماہ کے دوران پٹرول کی فروخت میں 15فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت میں 11فیصد جبکہ فرنس آئل کی فروخت میں 10فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رواں مالی سال کے گیارہ ماہ کے دوران پٹرول کی فروخت 6.11ملین ٹن، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت 7.04ملین ٹن جبکہ فرنس آئل کی فروخت 8.53ملین ٹن رہی۔
اپریل 2017کے مقابلے میں مئی 2017کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت 10فیصد اضافے سے 2.43ملین ٹن رہی مئی 2016کے مقابلے میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت 3فیصد کم رہی۔ موسم گرما میں بجلی کی طلب بڑھنے اور آئی پی پیز کی زیادہ سے زیادہ پیداواری استعداد بروئے کار لائے جانے کی وجہ سے اپریل کے مقابلے میں مئی کے مہینے میں فرنس آئل کی فروخت 14فیصد اضافے سے 0.86ملین ٹن تک پہنچ گئی۔ اپریل کے مقابلے میں مئی 2017 کے دوران پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت بالترتیب 8اور 9فیصد زائد رہی۔
پٹرولیم مصنوعات کی فروخت بڑھنے سے پاکستان اسٹیٹ آئل کا مارکیٹ شیئر بھی اپریل کی 52.8فیصد کی سطح سے بڑھ کر مئی میں 54.1فیصد تک پہنچ گیا۔ فرنس آئل کی فروخت میں پی ایس او کا مارکیٹ شیئر 72.6فیصد سے بڑھ کر 76فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ ہیسکول کا مارکیٹ شیئر 9.9فیصد سے بڑھ کر 10.2 فیصد تک پہنچ گیا ہے جو زیادہ تر پٹرول اور ڈیزل پر مشتمل ہے۔ اے پی ایل کا مارکیٹ شیئر 8.9 فیصد سے بڑھ کر 9فیصد جبکہ شیل کا مارکیٹ شیئر 9.5فیصد سے کم ہوکر 8.6فیصد کی سطح پر آگیا ہے۔