اینٹی کرپشن کا چھاپہ جعل ساز گرفتار ریونیو افسران پر مقدمہ درج
40 ایکڑ زمین کی جعلی الاٹمنٹ اور ریکارڈ میں ہیر پھیر کا الزام، شہری کی درخواست پراینٹی کرپشن ٹھٹھہ کی کارروائی
KARACHI:
اینٹی کرپشن کا ٹھٹھہ میں چھاپہ، 40 ایکڑ زمین کی ہیر پھیر کرنے پر ایک شخص گرفتار، ریونیو افسران کے خلاف بھی مقدمہ درج۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن ٹھٹھہ کو ایک زمیندار چوہدری واجد نے درخواست دی کہ ریونیو افسران نے ملی بھگت کرکے اس کی 40 ایکڑ زمین ایک شخص کو الاٹ کردی ہے جس پر اینٹی کرپشن ٹھٹھہ کے سرکل آفیسر غلام محمد زرداری، انسپکٹر محمد موسیٰ بروہی، حوالدار محمد یوسف ماچھی نے چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر زمین اپنے نام الاٹ کرنے والے شخص عبداللہ جوکھیو کو گرفتار کرلیا ۔
جبکہ زمین کے جعلی کھاتے بنانے پر اسسٹنٹ کمشنر سجاول نثار احمد میمن، مختار کار حیدرآبادسید روشن شاہ ، تپے دار عبدالغفور شیخ، تپے دار عبدالستار شیخ اورتپے دار نثار وگن کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ سرکل افسر اینٹی کرپشن ٹھٹھہ غلام محمد زرداری نے صحافیوں کو بتایا کہ ایک شہری چوہدری واجد نے ہمیں درخواست دی تھی جس پرکارروائی کی گئی ہے۔