ملک میں آج بھی شدید گرمی کی لہر برقرار

پنجا ب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

شہر قائد میں آج موسم گرم جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات: فوٹو: فائل

ملک بھر میں آج بھی سورج سوا نیزے پرہے جب کہ پنجا ب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا جبکہ پنجا ب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ ، بنوں، ڈی آئی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان ، ڈی جی خان ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


آج 3 بجے تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو 47، بھکر 46، نور پور تھل، راولپنڈی 45، بہاولنگر، گجرات، منگلا، سیالکوٹ 44، ڈی جی خان، اسلام آباد، جہلم، لاہور، لاڑکانہ، لیہ، منڈی بہاؤالدین، موئن جو دڑو، اوکاڑا، پشاور، رحیم یار خان، شہید بے نظیر آباد 43، ڈی آئی خان، فیصل آباد، جھنگ، جوہر آباد، قصور، خان پور، کوٹ اڈو 42، بہاولپور، گوجرانوالہ، ملتان ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، تربت 41 اور چھور میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج موسم گرم جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جب کہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، شہر میں 15 سے 20 کلومیٹر کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔

Load Next Story