نواز شریف کے ساتھ اتحاد وقت کا تقاضا ہے قادر مگسی

17فروری کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر نون لیگ کے دھرنے میں شرکت کرینگے

پیپلز پارٹی کی حکومت کو متحدہ قومی موومنٹ نے یرغمال بنا رکھا ہے اور آصف علی زرداری اس کے آگے بے بس ہیں۔ فوٹو: فائل

سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ قوم پرستوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

پیپلز پارٹی کی حکومت کو متحدہ قومی موومنٹ نے یرغمال بنا رکھا ہے اور آصف علی زرداری اس کے آگے بے بس ہیں، اسی وجہ سے کراچی میں قتل عام ہورہا ہے، فوج کے بغیرکراچی میں ووٹر لسٹوں کی تصدیق کے عمل کو مسترد کرتے ہیں ، ایس ٹی پی نواز شریف کے پارلیمنٹ کے سامنے 17فروری کے دھرنے کی مکمل حمایت کرتی ہے اور اس میں شرکت کرے گی۔




ان خیالات کا اظہار انھوں نے پارٹی کے سابق ضلعی صدر خدا بخش درس کے چچا کے انتقال پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ سندھ میں 12برسوں سے قابض گورنر کو فوری طور پر ہٹایا جائے تاکہ انتخابات کا انعقاد شفاف ہوسکے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے آصف علی زرادری کے اشاروں پر لانگ مارچ کا ڈرامہ رچایا۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں سندھی سندھ کارڈ استعمال کرنیوالوں کو مسترد کر دیں گے۔
Load Next Story