مقبوضہ کشمیر دوران حراست ایک اور نوجوان شہید مظاہرہ

بھارتی فوج نے بانڈی پورہ میں21 سالہ نوجوان بلال احمدکی ہلاکت کی تحقیقات کا حکم دیدیا

بھارتی فوج نے بانڈی پورہ میں21 سالہ نوجوان بلال احمدکی ہلاکت کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔ فوٹو ای ایف پی

KARACHI:
بھارت کے زیرانتظام کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیاں میں منگل کو اْس وقت کشیدگی پھیل گئی جب بال پورہ گاؤں کے 20 سالہ عاقب بٹ کی لاش ان کے گھر پہنچائی گئی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ عاقب کو حراست کے دوران زد و کوب کرکے ہلاک کیا گیا ہے۔


عاقب کے والد محمد یوسف نے بتایا کہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس یا سی آر پی ایف کے کیمپ سے انہیں فون پر اطلاع ملی کہ ان کا بیٹا پانی کے اْسی ٹینکر کے نیچے آکر ہلاک ہوگیا جسے وہ چلاتا تھا۔ ہلاکت کیخلاف شوپیاں ضلع کے لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس کے ساتھ تصادم میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔ دوسری طرف بھارتی فوج نے ضلع بانڈی پورہ میں 21سالہ نوجوان بلال احمد ڈار کی ہلاکت کی تحقیقات کا حکم جاری کردیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story