اپوزیشن نے نہال ہاشمی کے استعفے اورواپسی کی کہانی کون لیگ کا کھیل قراردیدیا

حسین نوازکی تصیورلیک کرانا بس حکومت ہی کی صلاحیت ہے، اعتزاز احسن

حسین نوازکی تصیورلیک کرانا بس حکومت ہی کی صلاحیت ہے، اعتزاز احسن: فوٹو: فائل

اپوزیشن نے نہال ہاشمی کے استعفے اورواپسی کی کہانی کو(ن) لیگ کا کھیل قراردیتے ہوئے کہا کہ نہال ہاشمی وہی کررہے ہیں جو نوازشریف نے انہیں بتایا۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹراعتزازاحسن نے نہال ہاشمی کی تقریراوران کے خلاف اپنی ہی پارٹی کا ایکشن سمیت استعفے کی واپسی کو(ن)لیگ کا کھیل قراردیتے ہوئے کہا ہے یہ سب کچھ طے شدہ منصوبے کے تحت ہورہا ہے، حسین نوازکی تصویر لیک کرنے کے پیچھے وزارت داخلہ اورحکومت خود ہے کیونکہ یہ صلاحیت بس ان میں ہی ہے تاکہ حسین نوازکی مظلومیت کو دکھایا جاسکے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: نہال ہاشمی کی چیرمین سینیٹ سے استعفیٰ منظورنہ کرنے کی درخواست

پیپلزپارٹی کے رہنماء نواب یوسف تالپورنے کہا کہ تمام واقعات کا تسلسل بتاتا ہے کہ سب کچھ منصوبہ بندی کے تحت کیا جارہا ہے جب کہ تحریک انصاف کے اراکین غلام سرورخان اورانجینئرعلی محمد نے بھی اس معاملے کو (ن)لیگ کا ڈرامہ قراردیا۔ اپوزیشن ارکان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ اداروں کے ساتھ ٹکراوٴکی پالیسی اپنائی، آج بھی اسی پالیسی گامزن ہے جب کہ نہال ہاشمی کے اندر بھی پارٹی کاسربراہ ہی بول رہا ہے۔

واضح رہے کہ سینیٹرنہال ہاشمی نے چیرمین سینیٹ سے ان کا استعفیٰ منظورنہ کرنے کی درخواست کی ہے جس پرمسلم لیگ (ن) کے رہنما شدید برہم ہیں۔
Load Next Story