حکومت کا سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں دینے کا فیصلہ

تمام سرکاری ملازمین کو 22 جون بروز جمعرات کو ہی تنخواہیں دے دی جائیں گی۔

تمام سرکاری ملازمین کو 22 جون بروز جمعرات کو ہی تنخواہیں دے دی جائیں گی۔۔ فوٹو؛ فائل

حکومت نے سرکاری ملازمین کو یکم جولائی سے پہلے تنخواہیں دینے کا فیصلہ کرکے عیدالفطر کا تحفہ دے دیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے سرکاری ملازمین کو جون کی تنخواہیں یکم جولائی سے پہلے دینے کا فیصلہ کرکے عید سے قبل عید کی خوشبخری سنادی۔ تنخواہیں جلد دینے کا فیصلہ عید الفطر کے پیش نظر کیا گیا جس کے تحت تمام سرکاری ملازمین کو 22 جون بروز جمعرات کو ہی تنخواہیں دے دی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق اس ضمن میں اسٹیٹ بنک اور دیگر متعلقہ بنکوں کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جب کہ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق 24 جون بروز ہفتہ کو تعطیل کے باوجود بھی تمام بنکس کھُلے رہیں گے۔
Load Next Story