نارتھ کراچی سے اسلحے کا ذخیرہ برآمد ترجمان رینجرز

اسلحہ ایم کیوایم (لندن) سیکریٹریٹ کے شرپسند عناصر نے شہر میں بدامنی پھیلانے کے لیے چھپایا تھا،ترجمان رینجرز

اسلحہ ایم کیوایم (لندن) سیکریٹریٹ کے شرپسند عناصر نے شہر میں بدامنی پھیلانے کے لیے چھپایا تھا،ترجمان رینجرز فوٹو: فائل

KARACHI:
رینجرز نے نارتھ کراچی میں کارروائی کرکے چھیایا گیا اسلحے کا ذخیرہ برآمد کرلیا جو شہر میں بدامنی پھیلانے کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

رینجرز کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق رینجرزنے نارتھ کراچی میں کارروائی کرکے چھیایا گیا اسلحے کا ذخیرہ برآمد کرلیا جو نارتھ کراچی عید گاہ گراؤنڈ میں واقع ایک کمرے اور اس سے متصل کچرا کنڈی میں چھیا یا گیا تھا جب کہ اسلحے میں ایل ایم جی، ایس ایم جی، ایس ایم جی رائفل، پستول، 3 بم اور مختلف اقسام کی گولیاں شامل ہیں۔


ترجمان رینجرز کے مطابق برآمد ہونے والا اسلحہ متحدہ قومی موومنٹ (لندن) سیکریٹریٹ کے کچھ شر پسند عناصر نے شہر میں بدامنی پھیلانے کے لیے چھپایا تھا جب کہ عوام سے اپیل ہے کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں فوری طور پر اطلاع دیں۔

Load Next Story