دیکھتے ہیں تخت رائیونڈ کا احتساب ہوتا ہے یا نہیں بلاول بھٹو زرداری

نواز شریف پاناما کیس میں دوڑ دوڑ کر ہانپ رہے ہیں،چیرمپن پاکستان پیپلزپارٹی

نواز شریف پاناما کیس میں دوڑ دوڑ کر ہانپ رہے ہیں،چیرمپن پاکستان پیپلزپارٹی : فوٹو:فائل

چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ماضی میں شریف فیملی کا کبھی احتساب نہیں ہوا مگر اب دیکھتے ہیں کہ تخت رائیونڈ کا احتساب ہوتا ہے یا نہیں۔


بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلزپارٹی کے عہدیداران اور کارکنوں کو دیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ماضی میں شریف فیملی کا کبھی احتساب نہیں ہوا لیکن نواز شریف 5 سال تک قانون کی حکمرانی کا درس دیتے رہے مگر پاناما کیس اور جے آئی ٹی کی کارروائی قانون کی حکمرانی کا امتحان ہے اور اب دیکھتے ہیں کہ تخت رائیونڈ کا احتساب ہوتا ہے یا نہیں، نواز شریف پاناما کیس میں دوڑ دوڑ کر ہانپ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی پنجاب میں میدان مارے گی اس کے لئے کارکن اگلے انتخابات کی تیاری کریں۔
Load Next Story