بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس اپریل میں ہونے کاامکان
جسٹس تصدق جیلانی کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے 9موضوعات کی منظوری دے دی.
بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس اپریل کے تیسرے ہفتے میں منعقد کیے جانے کاامکان ہے۔
ذرائع کے مطابق کانفرنس کے انعقاد کے لیے جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں قائم چاررکنی کمیٹی نے کانفرنس 19،20اور21اپریل کومنعقد کرنے پراتفاق کیا ہے،کمیٹی نے کانفرنس کیلیے9 موضوعات کی منظوری دی ہے۔
ان میں دہشت گردی اورمنی لانڈرنگ کی روک تھام،جنسی امتیازکاخاتمہ ،مقدمات کے حل کے لیے متبادل ذرائع کا استعمال،جیل قوانین اورقیدیوں کی فلاح و بہبود،ماحولیات،اچھی طرز حکمرانی میں عدلیہ کاکردار ،بچوں سے متعلق قوانین اوربرداشت کی روایت کا فروغ شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کااجلاس2 فروری کوطلب کیاہے، اجلاس میں عدالتی پالیسی پر عملدرآمداوراس میں اصلاحات پرغورکیاجائے گا۔
ذرائع کے مطابق چاروں صوبوں سے مقدمات کی تفصیل کمیٹی کوموصول ہوچکی ہے،پالیسی کے مطابق بلوچستان میں31دسمبر 2010 تک کے تمام پرانے مقدمات نمٹادیے گئے ہیں،خیبرپختونخوا اورسندھ میں چند سو پرانے مقدمات کا فیصلہ اب بھی ہونا ہے جبکہ پنجاب میں اب بھی ہزاروں پرانے مقدمات زیر التوا ہیں، اجلاس میں پانچوں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان اورچیف جسٹس وفاقی شریعت عدالت شرکت کرینگے۔