اسرائیلبیت المقدس میں فلسطینیوں کے متعدد گھرمسمار

جھڑپوں میں 9 افرادزخمی،7گرفتار،مغربی کنارے میں وسیع اراضی پر آبادکاروں کاقبضہ۔

اسرائیلی فورسزنے آپریشن کے دوران درختوں کابھی صفایاکردیا،علاقے میں کشیدگی. فوٹو: رائٹرز

اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں کے متعدد گھر مسمار کردیے۔


اس موقع پر جھڑپوں میں خاتون سمیت 9 افراد زخمی ہوئے جبکہ 7 کو گرفتارکر لیا گیا۔ آپریشن کے دوران کئی درختوں کا بھی صفایا کردیا گیا۔ ادھر مغربی کنارے کے گاؤں جیوس میں اسرائیلی آباد کاروں نے یہودی بستی تعمیرکرنے کیلیے فلسطینیوں کی 280 ہیکٹر اراضی پر ناجائز قبضہ کرلیا۔ علاقے میں حالات کشیدہ ہیں۔
Load Next Story